وفاقی حکومت نے ملک بھر کی سرکاری جامعات کے طلبا میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا اعلان کیاہے۔
یہ اعلان وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے آج ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے اہلیت رکھنے والے طلباء سے کہا کہ وہ اگلے ماہ کی بیس تاریخ تک وزیراعظم ڈیجیٹل یوتھ پروگرام کے ذریعے اپنا اندراج کرائیں۔