Sunday, 27 April 2025, 05:37:36 pm
 
سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کرناعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،بلاول بھٹو
April 26, 2025

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا بھارتی فیصلہ غیر قانونی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے جسے بین الاقوامی فورمز پر چیلنج کیا جائے گا۔

سکھر میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا قوم ملک کی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کسی بھی ممکنہ بھارتی جارحیت کی صورت میں منہ توڑ جواب د ے گی۔