Sunday, 27 April 2025, 05:57:39 pm
 
ملک کے تمام حاجی کیمپوں میں عازمین کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا سلسلہ جاری
April 26, 2025

ملک کے تمام حاجی کیمپس میں عازمین کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈائریکٹر حج اسلام آباد قاضی سمیع الرحمان نے آج اسلام آباد میں ریڈیو پاکستان کے نمائندے عبدالرحمان چیمہ کو ایک انٹرویو میں کہا روزانہ بارہ سو سے زائد عازمین حج کو پولیو، زکام اور گردن توڑ بخار سے بچائو کے ٹیکے لگائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا وفاقی دارلحکومت میں گزشتہ پیر کو شروع ہونے والا حفاظتی ٹیکوں کا سلسلہ آخری پرواز تک جاری رہے گا۔

انہوں نے عازمین حج سے کہا کہ وہ ویزا اور ٹکٹس سمیت دیگر دستاویزات کے حصول کیلئے روانگی سے دو روز قبل حاجی کیمپ آئیں۔