Sunday, 27 April 2025, 05:37:37 pm
 
بنوں میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 خوارج ہلاک
April 26, 2025

ضلع بنوں میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں چھ خوارج ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے پرمؤثر کارروائی کی۔

علاقے میں دہشتگردوں کی ممکنہ موجودگی کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے کیونکہ پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔