Monday, 28 April 2025, 02:29:46 am
 
صدر مملکت اور وزیراعظم کا سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
April 27, 2025

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمدشہبازشریف نے خیبرپختونخوا میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکورٹی فورسز کو سراہا ہے۔

اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے تک یہ کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بہادر مسلح افواج فتنہ الخوارج کو شکست دینے کیلئے کامیاب کارروائیاں کررہی ہیں۔

وزیراعظم محمدشہبازشریف نے پاک فوج کے لانس نائیک عثمان محمد اور سپاہی عمران خان کو خراج عقیدت پیش کیا جو شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف جرات مندی سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔