صدر آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نے ضلع بنوں میں کارروائی کے دوران چھ خوارج کی ہلاکت پر سیکورٹی فورسز کو سراہا ہے۔
انہوں نے اپنے الگ الگ پیغام میں سیکورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا عزم ظاہرکیا۔
صدر نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بناتے رہیں گے۔