Sunday, 24 November 2024, 11:19:44 pm
 
امریکی وزیر خارجہ اسرائیل اورحماس کے درمیان جنگ بندی پرتبادلہ خیال کیلئےتل ابیب پہنچ گئے
May 25, 2021

امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن آج تل ابیب پہنچے جہاں وہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور غزہ کی تعمیر نو کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔دورے کے دوران وہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو فلسطین کے صدر محمود عباس ' مصر کے صدر عبدالفتح السیسی اور اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات کریں گے۔اس سے پہلے انہوں نے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد جنگ بندی کو پائیدار بنانے کی کوششوں کی حمایت کرنا ہے۔

ا دھرامریکہ کے صدر جوبائیڈن نے مصر کے صدر عبدالفتح السیسی کو ٹیلی فون کرکے غزہ میں جنگ بندی کو مضبوط کرنے' علاقے میں فوری انسانی امداد اور تعمیر نو کی عالمی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ایک بیان میں مصری صدارتی محل نے بتایا کہ دونوں رہنمائوں نے فریقین کے درمیان تشدد کی تازہ لہر کے بعد اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان امن عمل بحال کرنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔