Saturday, 27 July 2024, 04:33:09 am
معاشی خوشحالی ملک میں سیاسی استحکام سے منسلک ہے،گیلانی
May 25, 2024

 قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے قومی مسائل کے حل کیلئے تمام شراکت داروں کو اعتماد میں لینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ملتان میں ارکان پارلیمان صوبائی اسمبلی کے ارکان اور دیگر معروف سیاسی شخصیات کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ معاشی خوشحالی ملک میں سیاسی استحکام سے منسلک ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے بغیر عوام کی حالت نہیں بدلی جا سکتی۔قائم مقام صدر نے ملتان میں ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔انہوں نے جنوبی پنجاب میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لاتعداد فوائد کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اس کا دائرہ کاربڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔