Saturday, 27 July 2024, 05:59:46 am
پاکستان قازقستان کیساتھ ثقافتی تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے،وزیر اطلاعات
May 25, 2024

وزیر اطلاعات و نشریات نے قازقستان کے ساتھ پاکستان کے ثقافتی تعلقات کے فروغ کی شدید خواہش کا اظہار کیا ہے۔

آج اسلام آباد میں قازقستان کی فلم KHANATE GOLDEN THRONE کی سکریننگ کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان ذرائع ابلاغ اور ثقافتی وفود کے بڑے پیمانے پر تبادلے کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان نے ڈراموں، نغموں اور فلموں میں بڑی ترقی کی جن کی دنیا بھر میں پذیرائی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان NETFLIX کی ایک پاکستانی سیریز بنا رہا ہے جو اٹلی میں تیار کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کریں گے کہ وہ آگے آئے اور تفریحی صنعت کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔