Friday, 13 September 2024, 05:47:02 am
 
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے آج صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا
July 25, 2024

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے آج پشاو ر میں صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔

اطلاعات کے بارے میں وزیراعلیٰ کے مشیر بیرسٹر محمد سیف علی نے کہا کہ اجلاس میں صوبے میں دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام اور امن و امان کیلئے کئے گئے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔