پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے آج پشاور میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ خیبرپختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی نے ان سے حلف لیا۔ اس موقع پر حاجی غلام علی نے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی محمد اعظم خان، پشاورہائیکورٹ کے جج صاحبان، وکلا برادری اور نگران و صوبائی وزرا نے حلف برادری کی تقریب میں شرکت کی۔