Sunday, 06 October 2024, 12:01:21 pm
 
قومی رحمتہ اللعالمین اتھارٹی عید میلاد النبیۖ کے سلسلے میں پورے مہینے تقریبات کا انعقاد کرے، وزیرتعلیم
September 25, 2023

تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کے نگران وزیر مدد علی سندھی نے قومی رحمتہ اللعالمین اتھارٹی کے چیئرمین کو حکم دیا ہے کہ وہ عیدمیلادالنبی ﷺکے سلسلے میں پورے مہینے میں مسلسل تقریبات کا انعقاد کریں۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں اتھارٹی کے چیئرمین خورشید احمد ندیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی تعمیر کے لئے قومی رحمتہ اللعالمین اتھارٹی کا مینڈیٹ اہم ہے۔

انہوں نے ادارے کے مشن کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔

نگران وزیر نے کہا کہ معاشرے میں عدم برداشت میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے اور ملک میں امن اور اسلام کی محبت کے حقیقی پیغام کو پھیلانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ریاست مدینہ کے ویژن کی اہمیت پر زور دیا۔