Friday, 27 December 2024, 06:22:05 am
 
وزیراعظم کی ہدایت پر پارا چنار میں امدادی کارروائیاں جاری
December 25, 2024

وزیراعظم محمد شہبازشریف کی ہدایت پر پارا چنار میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ہنگامی امداد کا قومی ادارہ پارا چنار کے بچوں ،خواتین اور معمر افراد کی ہنگامی طبی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے علاقے میں ادویات پہنچا رہاہے۔ پہلا ہیلی کاپٹر پانچ سو کلو گرام ادویات لے کر آج پاراچنار پہنچا اور واپسی پر یہ ہیلی کاپٹر چار مریضوں کو علاج معالجے کی غرض سے اسلام آباد لے کر آیا۔دوسرا ہیلی کاپٹر آج سہ پہر مزید پانچ سو کلوگرام ادویات لے کر اسلام آباد سے پاراچنار کیلئے روانہ ہوگیا ہے اور واپسی پر پارا چنار سے مریضوں کواسلام آباد لے کر آئے گا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ ہم دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں پاراچنار اورخیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔