وزیر اطلاعات ونشریات عطا اﷲ تارڑ نے نو مئی کے واقعات میں ملوث مجرموں کو سزائیں دینے کا خیرمقدم کیا ہے ۔
انہوں نے آج (جمعرات کو )ایک ویڈیو پیغام میں کہاکہ یہ مجرم توڑ پھوڑ میں ملوث تھے اور انھیں منصفانہ ٹرائل کے بعد سزائیں دی گئی جس میں انھیں وکیل کرنے کا حق اور ریکارڈ اور خاندان تک رسائی کے حق شامل ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ مجرموں کو اپنی سزاؤں کے خلاف دو بار اپیل کرنے کا حق حاصل ہے۔