Friday, 27 December 2024, 06:25:01 am
 
ملکی معیشت کی بحالی کے لیے حکومت کی اینٹی اسمگلنگ کارروائیاں جاری
December 26, 2024

ملکی معیشت کی بحالی کیلئے حکومت پاکستان نے بڑے اقدامات کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر اینٹی اسمگلنگ کارروئیاں کی ہیں ۔

عوام کی سلامتی اور مستحکم معیشت کی خاطر اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈائون کیا جارہا ہے ۔

15 دسمبر سے 22 دسمبر کے دوران ملک بھر سے 4386 سگریٹ کے سٹاکس، 52کپڑے کے تھان اور 1.95ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوا۔

اسی طرح یکم ستمبر 2023 سے اب تک ملک بھر سے 13471.5 میٹرک ٹن کھاد، 3,792.13میٹرک ٹن آٹا،35,134.61 میٹرک ٹن چینی، 4,407,619 سگریٹ کے سٹاکس، 158,000کپڑے کے تھان اور21.62ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوچکا ہے ۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کو مشکل وقت سے نکالنے کے لیے اسمگلنگ کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔