Sunday, 19 May 2024, 09:55:12 am
عوام کامعیارزندگی بہتربنانے کیلئے قومی ڈیجیٹلائزیشن کاآغازکرینگے،شزافاطمہ
May 06, 2024

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر مملکت شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانے اور معیشت میں انقلاب لانے کیلئے قومی ڈیجیٹلائزیشن کا آغاز کرے گی۔

انہوں نے آج(پیر) اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس میں لوگوں کیلئے حکومت، معیشت اور معاشرے کی ڈیجیٹلائزیشن شامل ہو گی۔