Sunday, 19 May 2024, 11:58:20 am
ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان سے تعاون جاری رکھنے کا اعادہ
May 06, 2024

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی مدد اور تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر مساتسوگواسکاوا نے یہ یقین دہانی جارجیا کے دارالحکومت تبلیسی میں وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ کی قیادت میں پاکستانی وفد سے ملاقات کے دوران کرائی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے پر اعتماد کا اظہار کیا اور ملک میں معاشی استحکام لانے کیلئے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے ضروری اقدامات کو سراہا۔