Tuesday, 07 May 2024, 12:25:25 am
حکومت کے پاس گوداموں میں گندم کا وافر ذخیرہ موجود ہے،بلال یاسین
April 26, 2024

صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ پنجاب میں چھ ایکڑ تک اراضی رکھنے والے کاشتکاروں سے چھ بوری گندم خریدی جائے گی۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران گندم کی خریداری پر جاری بحث سمیٹتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس گوداموں میں گندم کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔بعد ازاں اجلاس کی کارروائی آج صبح نو بجے تک ملتوی کردی گئی۔