پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور میںپنجاب اسمبلی کے سپیکر ملک محمد احمد خان سے ملاقات کی۔انہوں نے عوام خاص طور پر کسان برادری کو ریلیف کی فراہمی کے بارے میں اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسانوں کی فلاح وبہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے۔