Monday, 06 May 2024, 08:48:36 pm
پاکستان کی پہلی ائیر ایمبولینس سروس کے لئے پہلا تربیتی سیشن لاہور میں شروع ہوگیا
April 26, 2024

پاکستان کی پہلی ائیر ایمبولینس سروس کے لئے پہلا تربیتی سیشن لاہور میں شروع ہوگیا ہے۔

یہ بات آج لاہور میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے زیر صدارت ائرایمبولینس سروس پر پیشرفت کے جائزہ اجلاس کو بتائی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ائر ایمبولینس سروس صوبے کے پسماندہ علاقوں میں حادثہ پیش آنے کی صورت میں استعمال کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ انسانی زندگی سے زیادہ قیمتی کوئی چیز نہیں اور صوبے کے عوام کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ ائر ایمبولینس سروس ہنگامی صورتحال میں مدد کے لئے دوسرے صوبوں کو بھی فراہم کی جائے گی۔