Monday, 06 May 2024, 11:40:58 pm
پنجاب حکومت اور خوراک کے عالمی پروگرام کا بچوں میں غذائی قلت کا مسئلہ حل کرنے کیلئے پروگرام شروع کرنے پر اتفاق
April 26, 2024

 حکومت پنجاب اور خوراک کے عالمی پروگرام نے صوبے کے کم عمر بچوں میں غذائی قلت کا مسئلہ حل کرنے کے لئے ایک ہزار روز پر مبنی پروگرام شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

 یہ اتفاق رائے آج لاہور میں صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے کنٹری ڈائریکٹر کوکو اوشیاما سے ملاقات میں ہوا۔

 اس موقع پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیوٹریشن فورس کا قیام وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اولین ترجیح ہے۔