خیبرپختونخوا کی سیاسی قیادت نے اہم سیاسی رہنمائوں پر مشتمل مشترکہ جرگہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جو صوبے کے مسائل وزیراعظم کے سامنے پیش کرے گا اور صوبے کو مالی بحران سے نکالنے میں ان سے تعاون کی درخواست کرے گا۔یہ فیصلہ خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان کے زیر صدارت صوبے کی سیاسی پارٹیوں کے رہنمائوں کے مشاورتی اجلاس میں کیا گیا۔اس موقع پر شعبہ مالیات نے شرکاء کو مالی مشکلات اور صوبے کے دوسرے مالی امور سے متعلق آگاہ کیا۔