کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں اور ریاستی دہشتگردی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے ایک بیان میں نگرانی کرنے والے اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیریوں کے بنیادی حقوق کو یقینی بنانے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالیں۔انہوں نے کہا کہ ریاستی جبر کی ایک نئی لہر کے تحت بھارتی قابض افواج کالے قوانین کے تحت وادی میں نمازیوں کو حراساں اور ان کی تذلیل کرر ہی ہے۔