Saturday, 27 July 2024, 04:59:47 am
وفاقی وزراء اورعلی امین کاخیبرپختونخوا کے بجلی مسائل پرتبادلہ خیال
May 26, 2024

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری سے آج(اتوار) اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران انہوں نے خیبر پختونخوا کی حالیہ صورت حال خصوصاً صوبے میں لوڈ شیڈنگ اور بجلی سے متعلق دیگر مسائل پر بات چیت کی۔

وفاقی وزراء اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ان مسائل کو مشترکہ طور پر حل کرنے پر اتفاق کیا۔

انہوں نے مزید بات چیت کے لیے کل ایک اور ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا۔