Saturday, 27 July 2024, 08:28:07 am
وزیراعظم کی افواج کو انسداد سمگلنگ کیلئے تمام سہولیات فراہم کرنیکی ہدایت
May 26, 2024

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سول اور مسلح افواج کو سمگلنگ کی روک تھام کیلئے سخت کارروائی اور ہر ممکن سہولیات اور جدید آلات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہبازشریف نے انسداد سمگلنگ کی کوششوں کو بھی سراہا ۔وزیراعظم نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار سمگلنگ کی سرگرمیوں میں نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے۔وزیراعظم نے سول اور مسلح افواج کے اہلکاروں کی کاوشوں کو سراہا جو مشکل حالات ا ور چیلنجز کے باوجود اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ متعدد اہلکار سمگلنگ کی روک تھام کی کوششوں میں شہید ہوئے اور پوری قوم انہیں ان کی قربانیوں پر سلام پیش کرتی ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ سول اور مسلح افواج کی کوششوں سے قومی خزانے کو فائدہ پہنچ رہا ہے اور سمگلنگ کی روک تھام کی کوششوں میں ان کی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت کی۔