Friday, 18 October 2024, 07:58:26 am
 
حوشاب میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، ایک دہشت گردہلاک دو زخمی
July 26, 2024

بلوچستان کے علاقے حوشاب میں خفیہ اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے ایک کارروائی میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک اور دو کو زخمی کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کیا گیا جو علاقے میں اغواء اور بے گناہ شہریوں کے قتل جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھا۔بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن و استحکام کو سبوتاژکرنے کی سازشوںکو ناکام بنانے کے لئے قوم کے شانہ بشانہ سرگرم عمل ہیں۔