Friday, 18 October 2024, 08:04:32 am
 
ملکی معیشت کی بحالی کیلئے حکومتی اقدامات،انسداد بجلی چوری مہم
July 26, 2024

ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کو بجلی کے بحران سے نکالنے کے لیے حکومت اور عسکری قیادت کے اقدامات کے ثمرات اب آشکار ہورہے ہیں بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈان میں ملک بھر سے ابتک 103 بلین روپے وصول اور 83 ہزار سے زائد بجلی چور گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

14 جولائی تا 21 جولائی کے دوران متعلقہ اداروں نے لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور اسلام آباد میں بجلی چوروں سے 23 کروڑ سے زائد رقم وصول کی پشاور، حیدرآباد، سکھر اور کوئٹہ سے 1 کروڑ 50 لاکھ وصول ہوئے متعلقہ ادارے ملک بھر سے بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔