Friday, 18 October 2024, 08:18:20 am
 
وزیراعظم نے حوشاب میں دہشتگردوں کیخلاف پاک فوج کی کامیاب کارروائی کو سراہا
July 26, 2024

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے بلوچستان کے علاقے حوشاب میں دہشتگردوں کے خلاف پاک فوج کی کامیاب کارروائی کو سراہاہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے افسران اور جوان دہشتگردی کے خاتمے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ پوری قوم کو پاک فوج پر فخر ہے اوروہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ان کے شانہ بشانہ ہے۔