Friday, 18 October 2024, 07:06:28 am
 
پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے جارحانہ نظریات کو مسترد کردیا
July 26, 2024

پاکستان نے لداخ کے علاقے دراس میں بھارتی وزیراعظم کے جارحانہ نظریات کو مسترد کردیا ہے۔

دفترخارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کو دہشتگردی کیلئے دوسروں پر الزام لگانے کی بجائے غیر ملکی علاقوں میں اپنی تخریب کاری، دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی اور مہمات پر غور کرنا چاہیے۔

پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنی خودمختاری اور حفاظت کی صلاحیت رکھتا ہے جس کی مثال فروری 2019 میں بھارت کے اچانک حملے کے بھرپور جواب سے ملتی ہے۔