Friday, 27 December 2024, 11:29:12 am
 
روانڈا کی سفیر کی رومینہ خورشید عالم سے ملاقات ، مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال
December 26, 2024

روانڈا کی سفیر FATOU HARERIMANA نے آج (جمعرات کو )اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کی رابطہ کار رومینہ خورشید عالم سے ملاقات کی۔

فریقین نے ملاقات کے دوران پائیدار ترقی کے فروغ کیلئے مہارت کے تبادلے ، مشترکہ تحقیق کے پروگرام اور گرین ٹیکنالوجی پر عملدرآمد سمیت تعاون کے کئی ممکنہ شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔