Friday, 27 December 2024, 10:48:36 am
 
سولر پینلز سے بجلی کی پیداوار کا بہترین ذریعہ ہے، احسن اقبال
December 26, 2024

منصوبہ بندی ، ترقی اور خصوصی اقدامات کے وزیر احسن اقبال نے گلگت بلتستان میں سومیگاواٹ سولر پاور پلانٹ کی تنصیب سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کی ۔

انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے توانائی ڈویژن کو شمسی توانائی پر فوری طورپر کام شروع کرنے اور بولی کا شفاف عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ اس مقصد کیلئے بہترین کمپنی کا انتخاب کیاجاسکے ۔

احسن اقبال نے مزید کہاکہ سولر پینلز سے بجلی کی پیداوار بجلی کی فراہمی کا بہترین ذریعہ ہے انہوں نے اس منصوبے کیلئے فوری اقدامات کرنے پر زوردیا۔

انہوں نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت گلگت بلتستان میں توانائی کے منصوبے جلد مکمل کرنے پر زوردیا ۔

اجلاس میں نلتر کے سولہ میگاواٹ کے پن بجلی منصوبے جلد تکمیل کو سراہتے ہوئے اسے توانائی کے بحران کے حل کی جانب سے خوش آئند اوراہم اقدام قراردیا۔