ایف سی بلوچستان (نارتھ )کی دیگر اداروں کے ساتھ انسداد اسمگلنگ کی کامیاب کارروائی
اس کامیاب انسداد سمگلنگ آپریشن میں 21 گاڑیاں قبضے میں لے لی گئیں جنہیں سمگلر غیر قانونی راستوں سے اسمگل شدہ سامان لے جانے کے لیے استعمال کر رہے تھے۔
پکڑی گئی اشیا میں سپاری، ٹائر، سگریٹ اور بڑی مقدار میں کپڑے شامل ہیں جنہیں کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
کارروائی کے دوران اسمگلروں نے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کرکے قومی شاہراہ بلاک کردی۔
ایف سی نے جوابی کارروائی کی اور کامیابی سے شاہراہ عام لوگوں کے لیے کلیئر کرادی۔