بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے بھی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم موسیٰ خیل اور پنجگور میں کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا اعتراف کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے۔