Friday, 18 October 2024, 12:14:40 pm
 
دنیائے کھیل کے سب سے بڑے میلے پیرس اولمپکس کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے
July 27, 2024

پیرس کے مشہور دریائے سین پر رنگارنگ افتتاحی تقریب سے اولمپکس کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔

پیرس اولمپکس میں ساڑھے 10 ہزار سے زائد ایتھلیٹس شرکت کررہے ہیں۔

ایونٹ اگلے ماہ کی گیارہ تاریخ تک جاری رہے گا۔

پاکستان نے تیراکی، شوٹنگ اور ایتھلیٹکس مقابلوں کے لیے سات کھلاڑیوں کو میدان میں اتارا ہے۔

پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم جیولین تھرو کے مقابلوں میں میڈل لانے کے لیے پر امید ہیں۔