Friday, 18 October 2024, 09:46:06 am
 
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور شدید مرطوب رہے گا
July 27, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور شدید مرطوب رہے گا۔تاہم کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار بالائی خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہوائیں چلنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج (ہفتہ) صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد اٹھائیس ڈگری سینٹی گریڈلاہور بتیسکراچی تیسپشاور انتیسکوئٹہ ستائیسگلگت اٹھارہمری انیساور مظفرآباد چھبیس ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق جموں پلوامہ شوپیاں اور بارہ مولا میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے بارش کا امکان ہے جبکہ سری نگر اور اننت ناگ میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا اور LEHمیں موسم جزوی طور پر ابرآلود اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت۔ سرینگر اور اننت ناگ میںچوبیس ڈگری سینٹی گریڈ جموں انتیس،LEH سولہ، پلوامہ شوپیاں اور بارہ مولا میں بائیس ڈگری سینٹی گریڈ۔