گوررنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ چکدرہ چترال ایکسپریس وے پر چھ ماہ میں تعمیراتی کام شروع کردیا جائے گا۔
ملاکنڈ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چکدرہ چترال ایکسپریس وے کی تکمیل سے خطے میں تجارت اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور ترقی وخوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی۔