Monday, 30 December 2024, 10:11:12 pm
 
غیرمعمولی بارشوں میں عوام کے جان ومال کی حفاظت کے لئے اقدامات کی ہدایت
August 27, 2024

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بارش کے دوران عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے آج (منگل)حیدرآباد،شہید بے نظیر بھٹو آباد،میرپور خاص،عمرکوٹ،تھرپارکر،سانگھڑ،ٹنڈو محمد خان اور سجاول کے ڈپٹی کمشنروں سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں ہدایت کی کہ وہ زیریں علاقوں اور سڑکوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کو یقینی بنائیں۔