Friday, 22 November 2024, 05:23:57 pm
 
حکومت ، اقتصادی ترقی کے فروغ کیلئے آئی ایم ایف سے روابط بڑھانے کیلئے پرعزم ہے، خسرو
September 27, 2021

صنعت وتجارت کے وفاقی وزیر مخدوم خسروبختیار نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں اقتصادی ترقی کے فروغ کیلئے آئی ایم ایف سے روابط بڑھانے کیلئے پرعزم ہے ۔

پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کی سبکدوش ہونے والی نمائندہ ٹیریسا SANCHEZ کے اعزاز میں الوداعی تقریب کے دوران وفاقی وزیر نے پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کے نئے نمائندے ESTHER PEREZ RUIZ کی تقرری کاخیرمقدم کیا ۔وفاقی وزیر نے پاکستان میں مالی صورتحال سے متعلق مسائل کے حل کیلئے طویل مدت اور قابل عمل اقتصادی پلان کیلئے حکومت کی کاوشوں کواجاگر کیا۔