Thursday, 26 December 2024, 05:26:04 pm
 
بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیرکوکھلی جیل میں تبدیل کررکھاہے،حریت کانفرنس
November 27, 2023

کُل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت نے 5 اگست 2019 سے غیر قانونی اور غیر آئینی طور پر پورے مقبوضہ جموں و کشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کر رکھا ہے۔

حریت کانفرنس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں لاکھوں قابض فوجیوں کی تعیناتی کی وجہ سے کسی کشمیری کی جان و مال، عزت اور آبرو محفوظ نہیں ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ بھارتی فوجیوں نے کشمیری عوام کو اُن کے تمام بنیادی حقوق سے محروم کر دیا ہے۔

حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں مظالم پر بھارت کو جوابدہ بنانے اور تنازعہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کو یقینی بنایا جا سکے۔