Monday, 13 January 2025, 08:56:13 pm
 
ایس آئی ایف سی کی کاروباری مواقع کے فروغ کیلئے کوششیں جاری
November 27, 2024

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کاروباری مواقع اور معاشی استحکام کو فروغ دینے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔

اس سلسلے میں انڈونیشیا نے نیٹ ورکنگ کے ایک ایونٹ کا اہتمام کیا جس کا مقصد پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا تھا۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور ثقافتی وفود کے تبادلوں کو بڑھانے کی کوششوں پر زور دیا گیا۔ ایونٹ میں مشترکہ ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے سائنس اور ٹیکنا لوجی کی تحقیق کے تبادلے کی اہمیت پر

بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان اور انڈونیشیا کے تاجروں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ اور تعاون پر مبنی منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔