Tuesday, 14 January 2025, 03:06:06 pm
 
مضبوط معیشت عوام کی خوشحالی کیلئے انتہائی اہم ہے،احسن اقبال
January 13, 2025

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ لوگوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانا حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔

انہوں نے آج نارووال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اِس امر پر زور دیا کہ پاکستان کی پائیدار ترقی کیلئے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط معیشت لوگوں کی خوشحالی کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی میں نوجوانوں کا کردار اہم ہے اور اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد ایک مضبوط اور ترقی پسند معاشرے کی تعمیر میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔

احسن اقبال نے بچوں کی تعلیم پر توجہ کے ذریعے غربت کے خاتمے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے پاکستان کو صنعتی زونز کے قیام کے ذریعے ایک تیز تر معیشت والی قوم میں تبدیل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔