Tuesday, 14 January 2025, 03:22:42 pm
 
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج کیلئے معاہدہ طے پاگیا
January 13, 2025

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اِس سال کے حج کیلئے معاہدہ طے پاگیا ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین اور سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے معاہدے پر دستخط کیے۔

اِس معاہدے کے تحت ایک لاکھ اناسی ہزار دو سو دس پاکستانی رواں سال فریضہ حج ادا کریں گے۔

معاہدے میں پاکستانی عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے اور پاکستانی حجاج کو منیٰ میں خصوصی جگہ دی جائے گی۔

اس موقع پر سعودی وزیر حج نے پاکستانی عازمین حج کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔