وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں ڈیجیٹائزیشن اوراصلاحات کے حوالے سے خاطرخواہ پیشرفت ہوئی ہے ۔
آج(پیر کو) اسلام آباد میں ایف بی آر سے متعلق امور کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کیلئے ایک اہم سنگ میل طے کرتے ہوئے کسٹمز کے عمل میں تاریخ میں پہلی بار انسانی مداخلت کو انتہائی کم کرکے FACE LERS کسٹمز ایسسمنٹ سسٹم متعارف کرایاگیا ہے ۔
وزیراعظم نے کہاکہ فیس لیس کسٹمز، ایسسمنٹ کو توسیع دیتے ہوئے اسے جلد ازجلد کراچی کے بعد دیگر شہروں میں بھی نافذ کیاجاناچاہیے تاکہ ملک بھر میں تمام درآمد کنندگان اس نظام سے مستفید ہوسکیں۔