Thursday, 26 December 2024, 07:14:27 pm
 
مریم نواز کی لاہورمیں پاکستان کے پہلے ٹائرفورڈیٹا سنٹر کے قیام کی منظوری
November 27, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پاکستان کے پہلے ٹائرفور ڈیٹا سنٹر کے قیام کی اصولی منظوری دے دی ہے جو لاہورمیں نوازشریف انفارمیشن ٹیکنالوجی سٹی میں قائم کیاجائے گا ۔

آج(بدھ) لاہور میں نوازشریف آئی ٹی سٹی پرکام کی پیش رفت کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کو نوازشریف آئی ٹی سٹی میں مزید بین الاقوامی جامعات کے کیمپس قائم کرنے کی ذمہ داری سونپی ۔

انہو ں نے نوازشریف آئی ٹی سٹی ٹوئن ٹاورز کی جلد تکمیل کی بھی ہدایت کی۔

اس سے قبل اجلاس کو بتایاگیا کہ چین اور انگلینڈ سمیت دیگر ممالک نوازشریف آئی ٹی سٹی میں اپنے کیمپس قائم کریں گے جبکہ بکنگھم شائر یونیورسٹی اور امپیریل کالج لندن بھی اپنے کیمپسز کے قیام کیلئے تیار ہیں۔

اجلاس کو مزید بتایاگیا کہ بین الاقوامی جامعات کے تعاون سے نوازشریف آئی ٹی سٹی میں ایک آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کا قیام بھی عمل میں لایاجائے گا۔