Monday, 02 December 2024, 06:55:31 pm
 
وزیراعلی پنجاب نےمعیاری تعلیم کے فروغ کیلئے پروفیسرمیری کی کاوشوں کوسراہا
February 28, 2024

بین الاقوامی درس و تدریس کے بارے میں  یونیورسٹی آف لندن کی پرو وائس چانسلر پروفیسر Mary Stiasny نے آج لاہور میں پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ملاقات کی۔

وزیراعلی نے معیار ی تعلیم، اساتذہ کی تربیت اور عالمی سطح پر وظائف فراہم کرنے پر  ان کی کوششوں کی تعریف کی۔

 انہوں نے پرو وائس چانسلر کو پنجاب میں تعلیم کے فروغ اور اساتذہ کی تربیت کے بارے میں بھی اپنے منصوبوں سے آگاہ کیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ نصاب تعلیم کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بنیاد پر جدید خطوط پر استوار کرنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے اساتذ ہ کے لئے آن لائن تربیتی کورسز شروع کرنے پر بھی پروفیسر Mary Stiasny  سے تبادلہ خیال کیا  اورمعیاری تعلیم کی فراہمی اور ہر بچے کو ہنر سکھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

 اس موقع پر پروفیسر Mary Stiasny نے پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر  مریم نواز کو مبارکباد دی اور تعلیم کےلئے  ان کے جذبے کی تعریف کی۔