دو روزہ ڈیجیٹل غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری فورم کل(منگل) اسلام آباد میں شروع ہو گا۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ نے آج اسلام آباد میں غیر ملکی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی ہوں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ فورم کا مقصد نئے کاروبار اور آئی ٹی کمپنیوں میں ملک کی صلاحیتوں اور استعداد کار کو اجاگر کرنا ہے۔
شزہ فاطمہ نے اِس امر پر روشنی ڈالی کہ ملک کی آئی ٹی کی صنعت تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ برآمدات میں 24 سے 27 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ رواں مالی سال میں آئی ٹی برآمدات 4 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر نے کہا کہ اس شعبے کا ہدف آئندہ چار برسوں میں پچیس ملین ڈالر کا اقتصادی اثر ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کیش لیس معیشت کی جانب بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں سے زیادہ شفافیت اور استعداد کار پیدا ہوگی۔