Monday, 28 April 2025, 11:42:35 am
 
شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز نے54 خوارج کو ہلا ک کر دیا
April 27, 2025

سیکورٹی فورسز نے ضلع شمالی وزیرستان میں چوکسی اور مہارت سے ایک کارروائی میں چون خوارج کو ہلاک کر دیا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے جمعے او ر ہفتے کی درمیانی رات شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں خوارج کے ایک بڑے گروپ کی نقل و حرکت دیکھی جو پاکستان افغانستان سرحد کے راستے دراندازی کی کوشش کررہے تھے۔

فوجیوں نے موثر کارروائی میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناکر تمام خوارج کو ہلاک کر دیا۔

مار ے گئے خوارج سے بڑی تعداد میں ہتھیار‘ گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے لیئے گئے۔

سیکورٹی فورسز نے غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت‘ مستعدی اور چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کو بڑی تباہی سے بچالیا۔

سیکورٹی فورسز کی جانب سے ایک ہی کارروائی میں مارے گئے خوارج کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔

خفیہ اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ خوارج کا یہ گروپ خاص طورپر اپنے غیر ملکی آقائوں کے اشارے پردراندازی کی کوشش کررہا تھا جس کا مقصد پاکستان میں بڑے بڑے اہداف کونشانہ بنانے کے لئے دہشت گردی کرناتھا۔