Monday, 28 April 2025, 11:34:50 am
 
بھارت خود پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث رہاہے،وزیراطلاعات
April 27, 2025

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہاہے کہ بھارت خودپاکستان میں  دہشت گردی کے واقعات میں ملوث رہاہے اورپہلگام جیسے واقعے کا بہانہ بناکر منفی پراپیگنڈے کررہاہے۔

 اتوار کی شام اسلام آباد میں غیرملکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کوبریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کاخواہاں ہے تاہم اس کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس ٹرین پر دہشت گردوں کے حملے میں بھارتی سہولت کاری کے ثبوت ملے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھار ت کی دھمکیوں اور غیر قانونی اقدامات کا بھرپور جواب دیا ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ بھارت نے علاج کی غرض سے جانے والے پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا اور مقبوضہ کشمیرمیں بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنایا جارہاہے۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے اور اس جنگ میں ہمارے نوے ہزار سے زیادہ لوگ شہید ہوئے ہیں جبکہ اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی مفادات کے تحفظ اور معیشت کومضبوط کرنے کیلئے تمام ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔