وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے پُرکشش مواقع موجود ہیں ۔
وہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کے شریک چیئرمین Zach Witkoff کی ز یرقیادت وفد سے گفتگو کررہے تھے جس نے ان سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی کرپٹو کرنسی اپنانے والے ملکوں میں سے ایک ہے۔
انہوں نے کہاکہ ملک کے باصلاحیت نوجوان پاکستان میں کرپٹوکرنسی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
وزیراعظم نے وفد کو بتایا کہ ملک میں کرپٹو کرنسی جیسے معاشی لین دین کے متبادل طریقوں کو فروغ دینے کے لئے قواعد وضوابط وضع کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔
اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے Zach Witkoff نے خطے میں اور بین الاقوامی سطح پر امن کے قیام میں پاکستان کے کلیدی کردارکوسراہا۔