پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے سمارٹ فون کے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مارکیٹ سے موبائل فونز کی خریداری میں احتیاط کریں۔
ایک بیان میں فون کے خریداروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ خریداری کے دوران اس کی نقل اور ملتی جلتی ڈیوائسز کے بارے میں محتاط رہیں۔پی ٹی اے نے صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ قابل اعتماد ریٹیلرز سے خریداری کریں اور اس کی وارنٹی کو بھی یقینی بنائیں۔پی ٹی اے نے بعض قیمتی موبائل فون بہت کم قیمت پر بغیر وارنٹی کے خریدنے کے حوالے سے بھی خبردار کیا ہے۔